((اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ۔))’’اے اللہ! صلاۃ وسلام بھیج ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر۔‘‘ [دس (10) مرتبہ صبح دس(10) مرتبہ شام ۔‘‘جو اس سے جتنا زیادہ پڑھے اس کے حق میں اتنا ہی بہتر ہوگا۔‘‘[ صحیح الترغیب والترہیب (۱/ ۲۷۳)۔] چند حکمت بھری باتیں ابن قیم رحمہ اللہ - طب نبوی میں لکھتے ہیں :چار چیزیں بدن کو ختم کردیتی ہیں :۱۔ غم ، ۲۔ پریشانی ۳۔ بھوک ۴۔ رات جگا۔٭چار چیزیں تفریح کا سامان بہم پہنچاتی ہیں :۱۔ سبزہ دیکھنا ۲۔ بہتے ہوئے پانی کو دیکھنا ۳۔ اپنی پسندیدہ چیز کو دیکھنا۔ ۴۔ پھلوں کو دیکھنا۔