میں تنگی پیدا ہوتی ہے اوراسے مبتلائے عذاب کرتی ہیں ۔ جیسا کہ حسد ‘ بغض ‘ کینہ ؛دشمنی؛ بخل و عداوت۔ 9 : بد نظری؛بد کلامی اور فالتوں چیزوں کی سماعت اور اختلاط ؛ اور ایسے ہی کھانے پینے میں اور سونے میں کثرت اور زیادتی۔ان چیزوں کی کثرت کی وجہ سے دکھ و تکلیف اور غم و پریشانی دل میں پیدا ہوتے ہیں ۔ تکلیف و دکھ کا علاج 1: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس انسان کو یہ بات خوش کن معلوم ہوتی ہو کہ اللہ تعالیٰ سختی اور تکلیف میں اس کی دعاؤوں کو قبول کرے؛پس اسے چاہیے کہ وہ راحت کے وقت میں کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کرے ۔‘‘[بخاری (2346)] 2: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوں دَم کیا کرتے تھے: |