سینہ کے تنگ ہونے کا علاج اختصار کے ساتھ دل کی تنگی کا سب سے بڑا علاج یہ ہے: 1:توحید: جتنی توحید کامل ہوگی؛اور اس میں جتنی قوت و طاقت ہوگی ؛ اسی قدر انسان کا سینہ کھلا ہوگا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ اَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰہُ صَدْرَہُ لِلْاِِسْلاَمِ فَہُوَ عَلٰی نُوْرٍ مِّنْ رَّبِّہِ ﴾ ۔ [الزمر۲۲] ’’بھلا جس شخص کا سینہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے لئے کھول دیا ہے اور وہ اپنے پروردگار کی طرف سے روشنی پر ہے ۔‘‘ اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿فَمَنْ یُّرِدِ اللّٰہُ اَنْ یَّھْدِیَہٗ یَشْرَحْ صَدْرَہٗ لِلْاِسْلَامِ وَ مَنْ یُّرِدْ اَنْ یُّضِلَّہٗ یَجْعَلْ صَدْرَہٗ ضَیِّقًا حَرَجًا کَاَنَّمَا یَصَّعَّدُ فِی السَّمَآئِ ﴾۔[الأنعام۱۲۵] ’’توجس شخص کو اللہ تعالیٰ ہدایت دینا چاہتے ہیں تو اس کا سینہ |