Maktaba Wahhabi

103 - 156
کرنا پڑتا جواسے جلدی یا بدیر ہلاک کرکے رکھ دیتے۔یہ اللہ تعالیٰ ارحم الراحمین کی رحمت اور مہربانی ہے کہ وہ انسان کو بعض اوقات ایسے مصائب میں مبتلا کرتا ہے تاکہ یہ مصائب ان امراض سے بچاؤ کا ذریعہ بن جائیں ۔ 13: انسان کو یہ بھی ایمان رکھنا چاہیے کہ دنیا کی تلخی اور دکھ و تکلیف آخرت کی لذت اور حلاوت ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو ایسے ہی تبدیل کرتا ہے۔اور دنیا کی لذتیں آخرت کی تلخیاں اور سختیاں ہیں ۔ نبی أکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’دنیا کی حلاوت [لذت] آخرت کی تلخی ہے۔اور دنیا کی تلخی و کڑواھٹ آخرت کی لذت اورحلاوت ہے ۔‘‘ [رواہ أحمد (4/310)؛ و صححہ]
Flag Counter