Maktaba Wahhabi

61 - 156
جادو ہو جانے کے بعد اس کا علاج اللہ تعالیٰ نے جو بھی بیماری اتاری؛اس کیلئے علاج بھی اتارا ہے ‘ جو اس علاج کوجان سکا اس نے جان لیا اور جو اس سے لاعلم رہا وہ لاعلم ہی رہا ۔ ایسے ہی اگر کسی انسان پر جادو ہوگیا ہو تو اس کاعلاج کرنا بھی ان لوگوں کے لیے بہت ہی آسان ہے جن کیساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی اور آسانی کا معاملہ فرمادے ۔ یہ علاج : اول: اگرممکن ہو تو جادو نکلواکر ختم کیا جائے: یہ اس وقت ہوگا جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف خالص توجہ اور اس کی بارگاہ میں دعاء و گریہ زاری ہوگی۔اس صورت میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے فضل کرم سے انسان کو جادو کی جگہ دکھا دیتے ہیں ۔جیسا کہ صحیح حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے : ’’ جب آپ پر جادو کیاگیا تو آپ کو وہ جگہ بتائی گئی جہاں پر وہ
Flag Counter