Maktaba Wahhabi

62 - 156
جادو دفن کیا گیا تھا ؛ پھر اسے وہاں سے نکال کر ختم کردیا گیا۔‘‘ البخاری (۵۶۸۸)۔مسلم (۲۲۱۵)۔ بسا اوقات اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے فضل و کرم اور توفیق سے دعاء کوایسے قبول فرماتے ہیں کہ: أ۔ اللہ تعالیٰ انسان کو خواب میں جادو کی جگہ دکھادیتے ہیں ۔ ب۔ انسان کے تلاش کرنے پر اسے وہ جگہ دکھا دی جاتی ہے جہاں پر جادو رکھا یا دفن کیا گیا ہو۔ ج۔ جنات کے ذریعہ اس کی معرفت حاصل ہوجاتی ہے۔ یعنی جب جادو کئے گئے انسان پر دم وغیرہ کیا جائے‘ اور قرآن پڑھ کر پھونک ماری جائے؛ تو جن اس جادو یا آسیب زدہ انسان کی زبان پر بات کرتا ہے۔اس طرح سے جادو کی جگہ کے بارے میں بھی اس سے پوچھا جاسکتا ہے۔ لیکن یہاں پر لازمی طورپر ایک اہم بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا
Flag Counter