ڈال دیتے ہیں ۔‘‘ ۱۱۔ کثرت کے ساتھ اللہ کا ذکر :اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ِ وَ الذّٰکِرِیْنَ اللّٰہَ کَثِیْرًا وَّ الذّٰکِرٰتِ اَعَدَّ اللّٰہُ لَھُمْ مَّغْفِرَۃً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا﴾۔[الأحزاب ۳۵] ’’ بکثرت اللہ کا ذکر کرنے والے اور ذکر کرنے والیاں کیلئے اللہ تعالیٰ نے (وسیع مغفرت) اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔‘‘ نظر بد لگ جانے کے بعد علاج 1۔ جب پتہ چل جائے کہ کس کی نظر لگی ہے؛ یا کسی کے متعلق یقین ہوجائے کہ فلاں انسان کی نظر لگی ہے تو چاہیے کہ اس آدمی سے وضوء کرنے کا کہاجائے ۔ پھر وضوء کرتے ہوئے جو پانی اس کے اعضاء سے گررہا ہو اسے جمع کرکے مریض پر گرا دیا جائے۔ اور یہ پانی اسے پلایا بھی جائے۔ ان شاء اللہ ایسا کرنے سے شفاء حاصل ہوجائے گی۔ |