Maktaba Wahhabi

44 - 156
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے : ’’ نظرلگانے والے کو حکم دیا جاتا تھا کہ وہ وضوء کرے ۔ پھر جس کونظر لگی ہو ‘ اسے اس پانی سے نہلایا جاتا۔‘‘صحیح أبي داؤد (۳۸۸۰)۔ ٭ تجربہ ہے کہ چہرہ دھونا ‘ کلی کرنااور ہاتھوں کا دھو لینا ‘ بدنظری کے نقصان کو ختم کرنے کے لیے کافی ہے۔ ٭ نظربد لگانے والے سے کہا جائے کہ وہ غسل کرے۔اس کے لیے پانی کا ایک برتن لایا جائے ۔ وہ اپنی ہتھیلیاں اس میں ڈال کر کلی کرے‘ پھر یہ کلی کا پانی اسی ٹب میں ڈال دے۔ اور پھر اسی پانی سے اپنا چہرہ دھوئے۔ پھر اپنے بائیں ہاتھ سے پانی ڈال کر دائیں پاؤں کو اسی ٹب میں دھوئے اورپھر دائیں ہاتھ سے بائیں پاؤں کو ایسے ہی دھوئے ۔ پھر اپنی تہہ بند کو دھوئے۔ پھر یہ پانی اس انسان کے سر پر بہا دیا جائے جس کو نظر بد لگی ہو۔ پیٹھ کی طرف سے سارا پانی ایک ہی بار بہایا جائے۔
Flag Counter