Maktaba Wahhabi

113 - 156
ادائیگی قرض کی دعا ٭ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مکاتب غلام آیا اس نے کہا کہ میں اپنی کتابت سے عاجز آ گیا ہوں آپ میرا تعاون کریں تو انہوں نے کہا کیا میں تمہیں وہ کلمات نہ سکھا دوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھلائے اگر تجھ پر پہاڑ جتنا بھی قرضہ ہو تو اللہ وہ اتار دے گا: (( اَللَّھُمَّ اکْفِنِی بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ))[ترمذی(3574)احمد 153/1] ’’یا اللہ اپنے حلال کے ذریعے اپنے حرام سے میری کفایت کر اور اپنے فضل سے مجھے اپنے علاوہ سب سے غنی کر دے۔‘‘- یہ دعا پڑھنے والے پر اگر پہاڑ جتنا بھی قرض ہوا تو اللہ تعالیٰ اتار دے گا- ان شاء اللہ قرض وغم کی دعا ٭ (( اَللَّھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ
Flag Counter