ہے تو میں تمہیں نہ بھیجتا ۔لیکن جب تم ایسی آواز سنو تو اذان دیا کرو۔ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فرماتے ہیں :نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’جب اذان دی جاتی ہے تو شیطان پیٹھ پھیرکر بھاگتا ہے اوروہ گوزمار رہا ہوتا ہے۔‘‘مسلم (۳۸۹)۔ وسوسہ کا علاج 1: اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاء اور گریہ و زاری ۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَ یَکْشِفُ السُّوْٓئَ َ﴾۔ [النمل ۶۲] ’’بھلا کون ہے جو بے کس کی فریاد رسی کرتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور اس کی تکلیف کو دور کردیتا ہے۔‘‘ 2: انسان پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے مراقبہ کا احساس و شعور۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: |