(( أن تعبد اللّٰہ کأنک تراہ ‘ فإن لم تکن تراہ فإنہ یراک ۔))۔ ’’ یہ کہ تم اللہ کی عبادت اس طرح کرو گویا کہ تم اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہے ہو ‘ اگر(یہ تصور قائم نہ کرسکو کہ ) تو اس طرح کرو کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ تمہیں دیکھ رہاہے ۔‘‘[البخاري(50)۔مسلم (8)۔] 3: شیطان مردود کے شر سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَاِِمَّا یَنْزَغَنَّکَ مِنْ الشَّیْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰہِ اِِنَّہٗ ہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴾۔[فصلت ۳۶] ’’ اور اگر کبھی شیطان کی طرف سے کوئی اکساہٹ تجھے ابھارہی دے تو اللہ کی پناہ طلب کر، بلاشبہ وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: |