Maktaba Wahhabi

124 - 156
’’ تم میں سے کسی ایک کے پاس شیطان آکر اسے کہتا ہے : اس چیز کو کس نے پیدا کیا ہے ؟ اس چیز کو کس نے پیدا کیا ہے ؟ یہاں تک کہ آخر میں وہ کہتا ہے: تیرے رب کو کس نے پیدا کیا ہے ؟۔ جب معاملہ یہاں تک پہنچ جائے تو انسان کو چاہیے کہ ایسی سوچ سے رک جائے اور اعوذ باللہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے۔‘‘[البخاري (2376)۔] 4: صبح وشام کے اذکار کو باقاعدگی کے ساتھ پڑھا کرے۔ 5: وسوسہ سے نجات پانے کے لیے پختہ عزم کرے؛اور اپنے نفس کے ساتھ مجاہدہ کرے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ الَّذِیْنَ جَاھَدُوْا فِیْنَا لَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا وَ اِنَّ اللّٰہَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ﴾۔[العنکبوت ۶۹] ’’اور وہ لوگ جنھوں نے ہمارے بارے میں پوری کوشش کی ہم ضرور ہی انھیں اپنے راستے دکھادیں گے اور بلاشبہ اللہ یقینا
Flag Counter