وَالْعَجْزِ وَالْکَسْلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الرِّجَالِ ))[ بخاری (2893) ] ’’یااللہ میں تجھ سے فکر وغم‘ عاجزی وسستی ‘بخل وبزدلی‘قرض کے چڑھ جانے اور لوگوں کے غالب آنے سے پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ قدرتی اور نفع بخش علاج : علاوہ ازیں کچھ قدرتی طبیعی دوائیں ایسی ہیں جو کہ بہت ہی نفع بخش ہیں ان کی دلیل کتاب و سنت میں پائی جاتی ہے۔ جب انسان دواؤں کو صدق ویقین اور اس اعتقادکے ساتھ استعمال کرے کہ ان سے فائدہ ملنا اللہ کی طرف سے ہی ہے۔ تو ان شاء اللہ ضرور فائدہ ہوگا۔ ان کے علاوہ جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ کچھ دوائیں بھی ہیں جو کہ مجرب ہوتی ہیں اور ان کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں جب تک کہ ان میں کوئی حرام چیز نہ پائی جاتی ہو۔ شہد سے علاج : اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : |