Maktaba Wahhabi

64 - 156
تمہیں شفاء دے گا او راگر اس کی پناہ میں آنے کے لیے پیو گئے تو اللہ تعالیٰ تمہیں پناہ دے گا۔ اور اگرتم اپنی پیاس ختم کرنے کے لیے پیوگے اللہ تعالیٰ تمہاری پیاس ختم کردے گا۔‘‘ [ مستدرک الحاکم (۱/۴۷۳)۔] غم و پریشانی کا علاج 1: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص روزانہ صبح و شام سات بار یہ دعا پڑھے تواﷲ تعالیٰ اس کی دنیاو آخرت کی تمام پریشانیاں دور کر دیتا ہے: ((حَسْبِیَ اﷲُ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ ہُوَط عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَ ہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ۔))۔[ابو داؤد :5074،صحیح۔] ’’مجھے اللہ تعالیٰ کافی ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہی عرشِ عظیم کا مالک ہے۔‘‘
Flag Counter