Maktaba Wahhabi

88 - 156
اللہ تعالیٰ بہت ہی فائدہ ہوگا؛ اور بڑی شفاء نصیب ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی آگے آنے والا سنت مطہرہ سے علاج میں وارد مسنون دعائیں بھی پڑھ کر دم کریں ۔اگر پانی کے ساتھ ساتھ تیل پر بھی پھونک مار لی جائے؛ اورقرب و جوار میں موجود بچوں پر بھی دم کردیا جائے تو بہت بہتر اور مؤثر ہوگا۔ ثانیاً: سنت مطہرہ سے (سنت مطہرہ سے نظر بد لگنے ؛ جادو ؛ اورآسیب کے اثر کا علاج ) (( أَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَمِیعِ العَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ مِنْ ھَمْزِہٖ وَ نَفْخِہٖ وَنَفْثِہٖ۔))[أبو داؤد (۷۷۵)۔ صحیح۔] ’’ پناہ حاصل کرتا ہوں اللہ تعالیٰ سننے والے اور جاننے والے کی؛ شیطان مردود سے اس کی پھونک ،اور اُس کی تھوک اور اس کے وسوسے سے ۔‘‘
Flag Counter