Maktaba Wahhabi

87 - 156
1۔مذکورہ بالا آیات پڑھ کر پانی پر دم کیا جائے۔ پھر مریض یہ پانی پیئے بھی اور باقی پانی اپنے اوپر ڈال لے۔ابو داؤد: ۴؍ ۱۰۔ 2۔ زیتون کے تیل پر دم کیا جائے اور مریض اس کی مالش کرلے۔ 3۔ اگر زمزم کا پانی مل جائے یا بارش کا پانی دستیاب ہو تو اس پر پڑھ کر پھونک مارنا زیادہ مفید ہے۔ 4۔مریض کویہ آیات لکھ کر دے دی جائیں اور وہ انہیں دھو کر پی لے تو ایسا کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔[زاد المعاد: ۴؍ ۱۷۰] یہ کتابت اگر زعفران کی روشنائی کے ساتھ کسی طاہر، پاک چیز (کاغذ وغیرہ) پر ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ ایسا بھی کرسکتے ہیں کہ : یہ رقیہ روزانہ کا معمول بنالیں ؛ اور جب بھی یہ پڑھا جائے تو پانی اور تیل پر دم کرکے رکھ لیں ؛ پھر جب بھی مریض کو ضرورت پڑے تو اسے پلائیں بھی اور نہلائیں بھی۔ اور اس پانی کو ختم نہ ہونے دیں ؛ اس میں مزید پانی ملا لیا کریں ۔ بفضل
Flag Counter