Maktaba Wahhabi

112 - 156
العالمین۔))[أحمد (1/91)۔ صحیح] ’’اللہ تعالیٰ مہربان اور بردبار کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ‘ پاک ہیں اللہ تعالیٰ ‘ برکت والے ہیں ‘ وہ اور عرش عظیم کے رب ہیں ان کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔‘‘ 11: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جان لو کہ وسعت البالی بھی تکلیف کے ساتھ ہوتی ہے اور سختی کے ساتھ آسانی بھی ہوتی ہے ۔ [أحمد (1/307)۔ واللفظ لہ ؛ والصحیحۃ (2382)۔] ٭٭٭٭ جب پریشانی یا مشکل ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوں دعا فرماتے: (( اَللَّھُمَّ لاَ سَھْلَ اِلاَّ مَا جَعَلْتَہُ سَھْلاً وَّاَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ اِذَا شِئْتَ سَھْلاً ))[ابن السنی (351)] ’’ اے اللہ کوئی کام آسان نہیں مگر جسے تو آسان بنائے اور تو غم کو جب چاہے آسان بناتا ہے ۔
Flag Counter