8: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کویہ بات بھلی لگتی ہو کہ اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن کی سختی سے آزاد کردے‘ اسے چاہیے کہ تنگ دست کو اپنے مطالبہ میں مہلت دے ‘یا پھر اسے بالکل ہی معاف کردے۔‘‘[مسلم (1563)] 9: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک کلمہ ایسا ہے کہ کوئی اگرانسان اسے اپنی موت کے وقت کہے گا‘ تواللہ تعالیٰ اسے سختیوں سے نجات عطاء کردے گا؛ وہ کلمہ ہے : (( لاَاِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ ۔))[أحمد (1/161)۔ صحیح] ’’اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ۔‘‘ 10: حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں :مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھایا کہ میں تکلیف اور پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھا کروں : (( لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمِ سبحانَ اللّٰہِ تبارک اللّٰہ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ والحمد لِلّٰہ رب |