Maktaba Wahhabi

110 - 156
6: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مبتلائے تکلیف انسان کو چاہیے کہ ان الفاظ میں دعاء کرے: (( اَللَّھُمَّ رَحْمَتَکَ اَرْجُوْ فَلاَ تَکِلْنِی اِلَی نَفْسِی طَرْفَۃَ عَیْنٍ وَاَصْلِحْ لِی شَأنِی کُلَّہ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ ۔))[ابو داؤد (4246) صحیح الکلم الطیب(ص 49)۔] ’’یا اللہ میں آپ کی رحمت کا امید وار ہوں ۔ مجھے میرے نفس کی طرف ایک آنکھ جھپکنے کے برابر بھی سپرد نہ کر اور میری تمام حالت درست کر دے آپ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔‘‘ 7: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف پہنچتی تو آپ یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ((یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثٍ))[الترمذي3524] اے زندہ جاوید اے کائنات کے نگہبان! میں آپ ہی کی رحمت کے ذریعہ سے مدد مانگتا ہوں ۔‘‘
Flag Counter