Maktaba Wahhabi

109 - 156
آپ نے مچھلی کے پیٹ میں دعاء کی تھی: ﴿ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴾ [الانبیاء۸۷] ’’آپ کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں ، آپ پاک ہیں ، یقینا میں ظلم کرنے والوں سے ہو گیا ہوں ۔‘‘ کوئی بھی مسلمان انسان ایسا نہیں ہے جو کسی بھی چیز کیلئے اس دعاء کیساتھ اللہ تعالیٰ سے دعاء کرتا ہے‘مگر اللہ تعالیٰ اس کی دعاء قبول کرتے ہیں۔‘‘ [صحیح الترمذي (3505)۔] 5: سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :کیا میں تجھے ایسے کلمات نہ سکھاؤں جنہیں تو دکھ اور بے قراری کے وقت پڑھے پھر آپ نے فرمایا:[یوں کہا کرو]: (( اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّی لاَ اُشْرِکُ بِہٖ شِیْئًا۔)) [ابن ماجہ (3882)الصحیحۃ(2755)۔] ’’ اللہ‘ اللہ تعالیٰ میرا رب ہے میں اس کیساتھ کسی کو شریک نہیں بناتی (یا بناتا)۔‘‘
Flag Counter