((إمْسَحِ البَأسَ ؛ رَبَّ النَّاسِ ؛ بِیَدِکَ الشَفَائُ وَ لاَیَکْشِفُ الْکُرْبَ إِلاَّ أَنْتَ ۔))[الصحیحۃ (1526)۔] ’’ تکلیف ختم کردے !اے لوگوں کے رب تیرے ہی ہاتھ میں شفاء ہے اور کوئی تیرے علاوہ تکلیف کوختم کرنے والا نہیں ۔‘‘ 3: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سخت غم اور مصیبت میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ((لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ لاَ اَلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَ رَبُّ الاَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ۔)) [ مسلم (2730) ] ’’ اللہ تعالیٰ عظمت والے اور بردبار کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ‘ اللہ عرش عظیم کے پروردگار کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ‘ اللہ تعالیٰ آسمانوں کے رب‘ زمین کے رب اور عرش کریم کے رب کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔‘‘ 4: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حضرت یونس علیہ السلام کی دعا؛جو کہ |