ہوتی ہے اس پر حسد کیا جاتا ہے ۔‘‘ ۴۔ سورت بقرہ کی تلاوت:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( لاَتَجْعَلُوْا بُیُوْتَکُمْ مَقَابِرَ اِنَّ الشَّیْطَانَ یَنْفِرُ مِنَ الْبَیْتِ الَّذِیْ یُقْرَئُ فِیْہِ سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃِ ۔))[مسلم(۷۸۰)] ’’اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ بے شک جس گھر میں سورہ بقرہ پڑھی جاتی ہے وہاں سے شیطان بھاگ جاتا ہے ۔‘‘ ۱۰۔ قرآن کی تلاوت اور شیطان سے حفاظت : مطلق طورپر قرآن مجید کی تلاوت شیطان کے شر سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ اِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ جَعَلْنَا بَیْنَکَ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ حِجَابًا مَّسْتُوْرًا﴾۔[الإسراء۴۵] ’’آپ جب قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے ایک پوشیدہ حجاب |