Maktaba Wahhabi

41 - 156
سورت فاتحہ اور آیت الکرسی پڑھنا۔انسان سے تکلیف کے خاتمہ اور حفاظت کے لیے یہ نسخہ کیمیا ہیں ۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنات اور نظر بدسے پناہ مانگا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ معوذتین نازل ہوگئیں ۔جب معوذتین نازل ہوئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقی چیزیں چھوڑ کر ان کواپنا معمول بنالیا ۔‘‘ 5۔ نظر بد لگانے والے سے بچ کر او ردور رہیں ۔ 6۔ خفیہ طریقہ سے لوگوں کی مدد کرنا اور ان کی ضرورتیں پوری کرنا۔پھر ان چیزوں کو لوگوں کے سامنے بیان نہ کیا جائے۔ خصوصاً ان لوگوں کے سامنے جن کی نظر بد لگتی ہو ۔ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ضرورت پوری کرنے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے راز داری سے مدد حاصل کرو۔ اس لیے کہ جس انسان کے پاس بھی نعمت
Flag Counter