Maktaba Wahhabi

40 - 156
برکت کی دعاء کرے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’ جب کسی انسان کو اپنے کسی بھائی کے پاس کوئی چیز اچھی لگے تو اسے چاہیے کہ اس کے لیے خیرو برکت کی دعاء کرے۔‘‘[صحیح ابن ماجۃ (۳۵۰۹)۔ ] 3۔ جس انسان کی نظر لگنے کا خوف ہو؛ اس سے اچھائی اور محاسن کو چھپایا جائے۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ایک خوبصورت بچہ دیکھا تو اس کے گھروالوں سے کہا: ’’ اس کی ٹھوڑی پر کالا نشان لگادو تاکہ اسے نظر بد نہ لگے۔‘‘شرح السنۃ للبغوی (۱۳/۱۱۶)۔ وزاد المعاد (۴/۱۷۳)۔ حقیقت میں یہ خوبصورتی کو بدلنے کی ایک کوشش ہے جس میں خوبصورتی کو چھپایا جاتاہے۔ لیکن یہ اعتقاد رکھ کر کلک لگانا کہ : کلک نظر بد کو روک لے گا ؛تویہ شرکیہ اعتقاد ہے۔ایسا کرنا جائز نہیں ۔ 4۔ کثرت کے ساتھ ؛ سورت اخلاص ‘سورت فلق اور سورت الناس ؛
Flag Counter