((اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ۔))[مسلم (۲۷۰۸)۔] ’’ میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کیساتھ اس کی ہرمخلوق سے پناہ پکڑتا ہوں ۔‘‘ اور ساتھ ہی سابقہ ذکر کردہ دعائیں اور اذکار بھی پڑھے جائیں ۔ [یہ کلمات پڑھنے سے انسان موذی چیزوں کے ڈسنے اور اس طرح کی تکالیف سے محفوظ رہتا ہے۔‘‘(تفصل کے لیے دیکھو: مسلم ۲۷۰۹) ] 2۔ جس کو اندیشہ ہو کہ اس کی نظر بد لگتی ہے ‘ تو اسے چاہیے کہ جب اسے اپنی ذات میں یا مال میں یا اہل وعیال میں یا بہن بھائیوں کے پاس کوئی چیز اچھی لگے تو ’’ما شاء اللّٰہ لا قوۃ إلا باللّٰہ؛ اللّٰہم بارک فیہم ‘‘ ’’جو کچھ اللہ تعالیٰ نے چاہا ؛ کوئی قوت بھی نہیں مگر اللہ کی توفیق سے ؛یا اللہ ! ان میں برکت ڈال دے۔‘‘کہہ کر ان کے لیے خیرو |