Maktaba Wahhabi

50 - 156
سورۃ الناس ﴾ پڑھ کردوبارہ ہتھیلیوں میں پھونک مارتے اور دونوں ہاتھوں کو اپنے جسم پر جہاں تک ممکن ہو سکتا پھیرلیتے ، سر ، چہرے اور جسم کے سامنے والے حصے سے شروع کرتے۔ اس طرح تین (3)دفعہ کرتے ۔‘‘[البخاری ۵۰۱۷]۔ دوم: تکلیف کی جگہ پر دم کریں : اپنے جسم میں تکلیف کی جگہ پراپنا دائیاں ہاتھ رکھ کردم کریں ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ میں سے کوئی ایک بیمار ہوجاتا تو آپ معوذات پڑھ کر اس پر دم کیا کرتے تھے۔‘‘البخاری (۵۰۱۶) مسلم (۱۲۹۲)۔ نیز آپ سے یہ بھی روایت ہے: ’’جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف ہوتی تو معوذات پڑھ کر اپنے آپ پردم کیا کرتے ۔‘‘ بلاشک و شبہ قرآن مجید میں تمام بدنی اور قلبی بیماریوں کی مکمل دوا اور علاج ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :
Flag Counter