﴿وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآئٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ ﴾۔ [اسراء ۸۲] ’’اور ہم اتارتے ہیں قرآن میں سے جس سے روگ دفع ہوں اور رحمت ایمان والوں کے واسطے ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا تھا : ’’اس بیماری کا علاج قرآن سے کرو ۔‘‘ خصوصاً سورت بقرہ کی تلاوت۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سورت بقرہ پڑھا کرو‘ بیشک اس کا پڑھنا برکت کا باعث ‘او راس کا چھوڑ دینا باعث حسرت وندامت ہے۔ اور [بطلہ ] جادو گر اس [کو توڑنے] کی طاقت نہیں رکھتے ۔‘‘ سوم: پانی پر دم کرکے پئیں اور اس سے نہائیں : آیات اور احادیث میں ثابت دعائیں پانی پر پڑھ کر دم کیا جائے ؛ پھر اس میں سے مریض کو پلایا بھی جائے اورباقی پانی |