Maktaba Wahhabi

52 - 156
اس کے جسم پر ڈال دیا جائے۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ پر دم کیا تھا۔اگر دم کرنے کے لیے آب زمزم میسر آجائے تو یہ زیادہ اکمل ہے۔ چہارم : تیل پر دم کرکے اس کی مالش کریں : زیتون کے تیل پر پڑھ کر دم کیا جائے۔اور پھر اس کی مالش کی جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’ زیتون کا تیل کھایا کرو اور اس سے مالش بھی کیا کرو ‘بیشک یہ با برکت درخت سے حاصل کیا گیا ہے ۔‘‘ [صحیح الترمذي للألباني (۱۸۵۱)۔] پنجم: تکلیف کی جگہ پر ہاتھ رکھ کر دعائیں پڑھیں : حضرت عثمان بن ابی عاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے درد کی شکایت کی ؛یہ درد وہ اپنے جسم میں اسلام لانے کے وقت سے محسوس کررہے تھے۔ تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:
Flag Counter