Maktaba Wahhabi

48 - 156
الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔)) ’’اس اللہ تعالیٰ کے نام کیساتھ جس کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی زمین میں ہو یا آسمانوں میں اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔‘‘ تین تین بار صبح و شام یہ دعاء پڑھ لینا انسان کے لیے ہر برائی اور شروفساد سے حفاظت کا ذریعہ وسبب بن جاتی ہے۔ ۹۔ صدقہ و خیرات‘ نیکی کے کام ‘اور لوگوں کی مددکرنا: جادو اور دیگر برائیوں اور شر وفساد سے بچنے کے بڑے اور اہم ترین وسائل اور علاج میں سے ایک صدقہ و خیرات کرنا؛ فقراء اور محتاج لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنا اور ان کے کام آناہے۔اس میں بہت سارے شرو فساد سے دفاع اور مصائب و آلام کی تخفیف ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ خفیہ صدقہ اللہ تعالیٰ کے غضب کی آگ کو بجھا دیتا ہے ۔‘‘ الطبرانی ’’المعجم الصغیر‘‘ ص ۲۱۴۔ والصحیحۃ (۱۹۰۸)
Flag Counter