Maktaba Wahhabi

98 - 156
3: انسان کا یہ پختہ یقین اور ایمان ہونا چاہیے کہ اس پر جو مصیبت آئی ہے وہ ہرگز ٹلنے والی نہ تھی۔اور جو چیز ٹل گئی ہے ‘وہ ہر گزاسے پہنچنے والی نہ تھی۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿مَا اَصَابَ مِنْ مُّصِیبَۃٍ فِی الْاَرْضِ وَلاَ فِیْ اَنْفُسِکُمْ اِِلَّا فِیْ کِتَابٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَاَہَا اِِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْرٌ ٭ لِکَیْلاَ تَاْسَوْا عَلٰی مَا فَاتَکُمْ وَلاَ تَفْرَحُوْا بِمَا آتَاکُمْ وَاللّٰہُ لاَ یُحِبُّ کُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ ﴾۔[الحدید ۲۲] ’’کوئی بھی مصیبت جو زمین میں آتی ہے یا خود تمہارے نفوس کو پہنچتی ہے، وہ ہمارے پیدا کرنے سے پہلے ہی ایک کتاب میں لکھی ہوئی ہے یہ بات بلاشبہ اللہ تعالیٰ کے لئے آسان کام ہے ۔یہ اس لئے کہ جو کچھ تمہیں نہ مل سکے اس پر تم غم نہ کیا کرو اور جو کچھ اللہ تعالیٰ تمہیں دے دے اس پر اترایا نہ کرو اوراللہ تعالیٰ کسی بھی خود پسند اور فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔‘‘
Flag Counter