Maktaba Wahhabi

93 - 156
’’کوئی حرج نہیں یہ بیماری گناہوں سے پاک کرنے والی ہے اگراللہ تعالیٰ نے چاہا ۔‘‘ جب کسی آدمی کو پھوڑا پھنسی یا زخم سے تکلیف پہنچتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی شہادت کی انگلی زمین پر رکھ کر اٹھاتے اور کہتے: 10۔(( بِسْمِ اللّٰہِ تُرْبَۃُ اَرْضِنَا بِرِیْقَۃِ بَعْضِنَا لِیُشْفٰی بِہٖ سَقِیْمُنَا بِاِذْنِ رَبِّنَا۔ ))[مسلم (2194) بخاری (7546)] ’’اللہ تعالیٰ کے نام سے‘ ہمارے ملک کی مٹی ‘ ہمارے بعض کا تھوک ہے تاکہ ہمارا مریض اللہ تعالیٰ کے حکم سے شفا پائے۔‘‘ 11۔(( اَللَّھُمَّ مُطْفِئَی الْکَبِیْرِ وَمُکَبِّرَ الصَّغِیْرِ اَطْفِئْھَا عَنِّی۔))[مستد رک 207/4مسند احمد370/5] ’’ اے اللہ تعالیٰ بڑے کو بجھانے والے اور چھوٹے کو بڑا کرنے والا اس پھنسی کو مجھ سے دور کر دے‘‘- 12۔ مریض کے لیے شفاء اور عافیت کی دعا کرنا:
Flag Counter