یَّشْفِیْکَ۔))[أبوداؤد (۳۱۰۶)۔] ’’میں سوال کرتا ہوں اللہ تعالیٰ بڑی عظمت والے سے جو عرشِ عظیم کا مالک ہے کہ وہ تمہیں شفا عطافرمائے۔‘‘ 8۔(( بِسْمِ اللّٰہِ یُبْرِِیْکَ مِنْ کُلِّ دّائٍ یَشْفِیْکَ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدََ وَ شَرِّ کُلِّ ذِي عَیْنٍ))مسلم (۲۱۸۵)۔ ’’اللہ تعالیٰ کے نام کیساتھ ؛وہ آپ کوٹھیک کرے گا۔ ہر بیماری سے شفا دے گا۔اور ہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے‘اورہر نظر بدوالے کے شر سے۔‘‘ فائدہ : بیمار کی عیادت کرتے وقت سات مرتبہ یہ دعا پڑھیں تو اﷲ تعالیٰ مریض کو اس بیماری سے عافیت بخش دے گا ۔ ان شاء اللہ۔ 9 ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک اعرابی کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے جسے بخار سے تکلیف ہورہی تھی ‘ تو آپ نے فرمایا: (( لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ۔) (صحیح بخاری ) |