Maktaba Wahhabi

91 - 156
کرنے والی آنکھ سے اللہ تعالیٰ آپ کو شفا دے گا اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ۔‘‘ ((اَللَّھُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْھِبِ الْبَأسَ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِی لاَ شِفَائََ اِلاَّ شِفَاؤُکَ شِفَائً لاَ یُغَادِرُ سَقَمًا۔ )) [بخاری (5742) ابو داؤد (3890)۔ ’’ اے اللہ لوگوں کے رب بیماری دور کرنے والے شفا دے دے تو ہی شفا دینے والا ہے تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں ہے ایسی شفا عطا فرما جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے۔‘‘ 7۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بھی مسلمان انسان ایسا نہیں ہے جو کسی ایسے مسلمان کی عیادت کرتا ہے جس کی موت ابھی نہ آئی ہو ‘ اور پھر اس کے لیے ان الفاظ میں دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے مرض سے شفا عطا کرتے ہیں : ((اَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ
Flag Counter