نہیں پہنچا سکتی زمین میں ہو یا آسمانوں میں ؛ اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔‘‘[تین بار یہ دعاء پڑھے۔] 4۔ تکلیف کے مقام پراپنا ہاتھ رکھ اور تین بارکہیں : (( بِسْمِ اللّہِ)) ’’اللہ کے نام کی برکت سے ۔‘‘ اورپھر سات بار یہ دعا پڑھیں : (( اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِِدُ وَاُحَاذِرُ ۔)) مسلم (2202) ’’میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت کے ساتھ اس چیز کے شر سے پناہ پکڑتا ہوں جسے میں پاتا ہوں اور ڈرتا ہوں ۔‘‘ 5۔ (( بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُّؤْذِیْکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ۔))مسلم (2186) ’’ اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو آپ کو ایذا پہنچاتی ہے ہر نفس کی شرارت سے یا حسد |