’’اللہ تعالیٰ عظمت والے اور بردبار کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ‘ اللہ تعالیٰ عرش عظیم کے رب کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ‘ اللہ تعالیٰ آسمانوں کے رب‘ زمین کے رب اور عرش کریم کے رب کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ [بخاری (2346) مسلم (2730) ] ٭ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیاکہ اگر تجھے کوئی سخت مصیبت یا تکلیف پہنچے تو یہ کلمات کہہ: (( لاَ اَلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ الْکَرِیْمُ الْحَلِیْمُ سُبْحَانَہٗ ‘ تَبَارَکَ اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعََظِیْمِ ‘ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ))[عمل الیوم واللیلہ (630)مسند احمد 94/1 ] ’’اللہ تعالیٰ کریم برد بار کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں میں وہ پاک ہے؛ اللہ عرش عظیم کا رب برکت والا؛ تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جو دونوں جہانوں کا پروردگا ر ہے ۔‘‘ |