الرِّجَالِ ۔))[ بخاری (2893) ] ’’یا اللہ میں آپ سے فکر وغم‘ عاجزی وسستی ‘ بخل وبزدلی‘ قرض کے چڑھ جانے اور لوگوں کے غلبہ سے پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ 4:حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف پہنچتی تو آپ یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ((یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ۔))[صحیح الجامع (4791)] ’’اے زندہ جاوید، اے کائنات کے نگہبان! میں تیری ہی رحمت کے ذریعہ سے مددمانگتا ہوں ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سخت غم اور مصیبت میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے: (( لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ لاَ اَلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَرَبُّ الاَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ۔)) |