سے التجا کرتا ہوں جو آپ نے خود اپنا نام رکھا ہے؛ یا پھر اسے اپنی کتاب میں نازل فرمایا؛ یا اپنی مخلوق میں سے کسی ایک کو سکھایا ہے؛ یاآپ نے اس کو علم غیب میں اپنے پاس رکھنے کے لیے خاص کیا ہے میں درخواست کرتا ہوں )کہ آپ قرآن مجید کو میرے دل کی بہاربنادیں ،میرے سینے کا نور اور میرے غموں کا علاج اور میری پریشانیوں کا تریاق بنادیں ۔‘‘ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جو شخص یہ دعا کرتا ہے:اللہ تعالیٰ اس کے غم کو ختم کردیتے ہیں ‘اور تنگی وپریشانی کی جگہ وسعت آجاتی ہے۔‘‘ 3: سیدنا انس رضی اﷲ عنہ ٗ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم [ قرض وغم وغیرہ سے نجات کے لیے ]یہ دعا فرمایاکرتے تھے: (( اَللَّھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسْلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ |