Maktaba Wahhabi

59 - 156
لعاب بھی ہو۔پھرانگلی کو مٹی پر رکھ کر اٹھائیں اور مریض کو دم کرتے وقت تکلیف کی جگہ پر لگائیں ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مریض کو یہ دعاء پڑھ کر دم کیا کرتے تھے: (( بِسْمِ اللّٰہِ تُرْبَۃُ اَرْضِنَا بِرِیْقَۃِ بَعْضِنَا لِیُشْفٰی بِہٖ سَقِیْمُنَا بِاِذْنِ رَبِّنَا۔))[مسلم (2194) بخاری (7546)۔] ’’اللہ تعالیٰ کا نام لیکر‘ ہمارے ملک کی مٹی ‘ ہمارے بعض کے تھوک سے تاکہ ہمارا مریض ہمارے رب کے حکم سے شفا پائے۔‘‘ جب کسی آدمی کو کوئی تکلیف پہنچتی؛ پھوڑا پھنسی یا زخم ہو جاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی شہادت کی انگلی زمین پر رکھ دیتے؛پھراسے یہ دعا پڑھتے ہوئے اٹھاتے ؛ اور مریض پردم کرتے۔ دم پڑھنے سے قبل ‘ پڑھتے وقت اور بعد میں پھونک مارنا جائزہے۔ نیز یہ بھی مسنون ہے کہ مریض کو دم کرتے وقت اس کی تکلیف کی جگہ پر ہاتھ رکھا جائے؛ یا پھر ہاتھ پھیرا جائے۔ لیکن اس کے
Flag Counter