چیز سے جو آپ کو ایذا پہنچاتی ہے ہرحاسد کے حسد کرنے نظر لگانے والی آنکھ سے؛ اللہ تعالیٰ آپ کو شفا دے گا ۔‘‘ اپنے آپ پر دم کرنے کی دعائیں : اپنے آپ پر دم کرتے وقت یہ دعائیں پڑھیں : (( بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْ نَفْسِيْ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُّؤْذِیْنِي مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنِ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْني۔)) ’’ اللہ تعالیٰ کا نام لیکر میں اپنے آپ کو دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو مجھ کو ایذا پہنچاتی ہے ہر نفس کی شرارت سے یا حسد کرنے والی آنکھ سے اللہ تعالیٰ مجھ کو شفا دے گا ۔‘‘[مسلم ۲۱۸۶] ((اَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَنِي۔))[صحیح أبوداؤد (۳۱۰۶)۔] لعاب کے ساتھ مٹی ملاکرلگائیں : اپنی شہادت کی انگلی پر ایسی پھونک ماریں جس کے ساتھ ہلکا سا |