Maktaba Wahhabi

46 - 156
فرماتی ہیں : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں نظر بدختم کرنے کا دم کیا کروں ۔‘‘ [البخاري (۵۷۳۸)۔] نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ’’ دم صرف نظر بد یا آسیب کے لیے ہے ۔‘‘[ البخاری (۵۷۰۵)] ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچے کے رونے کی آواز سنی تو آپ نے فرمایا: ’’ اس بچے کوکیا ہوگیا ہے رو رہا ہے ۔ تم نے اس کو نظر بد کا دم کیوں نہ کرلیا ۔‘‘[صحیح الجامع (۵۶۶۲)۔] 4۔ کثرت کیساتھ سورت اخلاص اور سورہ فلق اورسورہ الناس؛ سورت فاتحہ اور آیت الکرسی اورسورت بقرہ کی آخری دو آیتیں اور مشروع دعائیں پڑھ کر مریض پر دم کیا جائے ۔اور دم کرتے وقت تکلیف کی جگہ پر دائیاں ہاتھ پھیرا جائے۔ 5۔: یہ دعائیں پڑھ کر روغن زیتون اور پانی پر دم کیا جائے۔ پانی مریض کو پلائیں بھی اور اس سے نہلائیں بھی ۔اورتیل کو بطور
Flag Counter