اس کی بعض عادات سے ناخوش ہے تو اس کے دیگر اخلاق اسے خوش کردیں گے۔ ‘‘ [مسلم: ح: ۳۶۴۵۔] ۱۷: تمام معاملات کی بہتری کے لیے اللہ تعالیٰسے دعا کرنا اور اس سلسلہ کی سب سے عظیم دعا یہ ہے: (( اَللّٰھُمَّ أَصْلِحْ لِيْ دِیْنِيَ الَّذِيْ ھُوَ عِصْمَۃُ أَمْرِيْ، وَأَصْلِحْ لِي دُنْیَايَ الَّتِي فِیْھَا مَعاشِيَ، وَأَصْلِحْ لِيْ آخِرَتِيْ الَّتِيْ فِیْھَا مَعَادِي، وَاجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیَادَۃً لِيْ فِي کُلِّ خَیْرٍ، وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِيْ مِنْ کُلِّ شَرٍّ))[مسلم: حدیث: ۲۷۲۰۔] ’’ اے اللہ! میرے لیے میرا دین سنوار دے جو میرے تمام امور کا محافظ ہے۔ اور میرے لیے میری دنیا سنوار دے جس میں میری زندگی ہے۔ اور میرے لیے میری آخرت سنوار دے، جس میں مجھے لوٹ کر جانا ہے۔ اور زندگی کو میرے لیے |