۱۴: نفع بخش اعمال اور مفید علوم؛ بالخصوص مرغوب اعمال و علوممیں مشغولیت[مفید کاموں کے اختیار میں مسنون طریقے سے استخارہ کرنا نہایت مفید رہتا ہے بلکہ سو فیصد کامیابی کا سبب بنتا ہے۔] ۱۵: اللہ کی ظاہر اور پوشیدہ نعمتوں کا موقع کی مناسبت سے تذکرہ کرنا۔ کیونکہ نعمتوں کے پہچاننے اور ان کے بیان کرنے سے اللہ تعالیٰرنج و غم دور کرتا ہے اور یہی چیز بندے کو شکر گزاری پر ابھارتی ہے۔ ۱۶: بیوی، قرابت دار، صاحب معاملہ اور ہر وہ شخص جس سے آپ کا کوئی تعلق ہو، اوراس میں کوئی عیب پائیں تو اس سے معاملہ کرتے وقت اس کی دیگر خوبیوں کو سامنے رکھیں اور ان کا اس عیب سے موازنہ کریں ۔ اس سے رفاقت و دوستی برقرار رہے گی اور شرح صدرحاصل ہوگا۔(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:) ’’ کوئی مومن مرد اپنی مومن بیوی سے بغض نہ رکھے۔ اگر وہ |