Maktaba Wahhabi

129 - 156
اصل دولتمندی و امیری تو نفس کی دولتمندی و غنیٰ ہے۔ ‘‘ ۱۱: دل کو مضبوط رکھے۔ بے قرار نہ ہو۔ بُرے افکار کو دعوت دینے والے اوہام و خیالات سے متاثر نہ ہو۔ غصے نہ ہو۔ ۱۲: اللہ سبحانہ وتعالیٰ پر خلوص دل سے اعتماد، بھروسہ کرنا اور اس سے اچھی امید رکھنا … کیونکہ اللہ پر بھروسہ کرنے والے شخص پر اوہام و افکار اثر انداز نہیں ہوسکتے۔ ۱۳: بندے کو جب کوئی مصیبت پیش آئے تو وہ اپنے پاس موجود دیگر دینی و دنیاوی نعمتوں کے درمیان اور پیش آمدہ مصیبت کے درمیان موازنہ کرے۔ (کہ میرے اوپر اللہ کریم کے کتنے بڑے بڑے انعامات و احسانات ہیں ۔ ایک یہ آزمائش آئی ہے تو کیا ہوا؟) اس سے ان بیشمار نعمتوں کا اندازہ ہوجائے گا جن میں وہ سانس لے رہا ہے۔اس سے اس کا غم اور خوف دور ہوجائے گا۔
Flag Counter