Maktaba Wahhabi

128 - 156
۷: شجاعت وبہادری:کیونکہ بہادر کا سینہ کھلا اور دل وسیع ہوتا ہے۔ ۸: دل کی تنگی اور عذاب کی موجب تمام مذموم صفات، مثلاً بغض و حسد، کینہ و فریب، عداوت و دشمنی اور ظلم و زیادتی کا ترک کرنا۔ ۹: غیرضروری نظر، فضول گفتگو کرنا یا سننا، غیر ضروری اختلاط، زیادہ کھانا اور زیادہ سونا ترک کردینا … کیونکہ ان غیر ضروری اشیاء کا ترک کردینا انشراح صدر، اطمینان قلب اور رنج و غم کے ازالہ کے اسباب میں سے ہے۔ ۱۰:رزق، خوشحالی اور ان سے متعلق دیگر امور میں اپنے سے کمتر شخص کی طرف دیکھنا … اپنے سے اعلیٰ شخص کی طرف نہ دیکھنا۔ اس سے طبیعت کو غنا حاصل ہوتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( لَیْسَ الْغِنَی عَنْ کَثْرَۃِ الْعَرَضِ وَلٰکِنَّ الْغِنیٰ غِنَی النَّفْسِ))[ مسلم، ح:۲۴۲۰۔] ’’ سامان عیش و عشرت کی فراوانی کا نام دولتمندی نہیں ہے، بلکہ
Flag Counter