درخت سے لیا گیا ہے ۔‘‘[صحیح الترمذي (۱۸۵۱)۔] ’’ زیتون کے تیل کا سالن بناؤ اور اس سے مالش کرو ۔بیشک یہ ایک بابرکت درخت کی پیداوار ہے ۔‘‘[صحیح ابن ماجۃ (۳۳۱۹)] ۶۔ سَنا اور سَنوت:[سنا مکی]رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ تم پر سنا اور سنوت سے علاج کروانا لازم ہے۔ بیشک ان میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے۔‘‘ (سَنا):بلاد ِحجاز میں پائی جانے والی ایک بوٹی ہے۔ افضل بوٹی مکہ میں پائی جاتی ہے۔ یہ بہترین اورتسلی بخش علاج ہے۔ (سنوت):اس شہد کو کہا جاتا ہے جس کے ساتھ دیسی گھی ملا ہوا ہو ۔ اور اس میں (سَنا)بوٹی کو کوٹ کر اس میں ملایا گیا ہو۔ ان اشیاء کے معجون مرکب کو ( سنوت)کہا جاتا ہے۔اسے عرب لوگ (کمون) بھی کہتے ہیں ۔ اذان : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جب بھی نماز کے لیے اذان |