Maktaba Wahhabi

117 - 156
نیز جامن کا پھل کھانا؛ اور اس کی گھٹلی کا سفوف بناکر استعمال کرنا بھی اطباء کے نزدیک شوگر کے لیے مفید ہے۔ ۳۔ آب زمزم :آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’یہ پانی بابرکت ہے ؛ بھر پور غذائیت کی وجہ سے پیٹ بھر دیتا ہے ۔‘‘البخاری (۵۶۸۸)۔مسلم (۲۲۱۵)۔ ’’اور اس میں بیماری کے لیے شفاء بھی ہے ۔‘‘مسلم(۲۴۷۳)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ روئے زمین پر سب سے بہترین پانی زمزم ہے۔ اس میں کھانے والے کے لیے غذااور بیماری کے لیے شفاء ہے۔‘‘المعجم الکبیر (۱۱/۹۸)۔ صحیح۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اگر تم اسے شفاء حاصل کرنے کے لیے پیو گے تو اللہ تعالیٰ تمہیں شفاء دے گا او راگر اس کی پناہ میں آنے کے لیے پیو گئے تو اللہ تعالیٰ تمہیں پناہ دے گا۔ اور اگرتم اپنی پیاس ختم
Flag Counter