Maktaba Wahhabi

116 - 156
طریقہ استعمال:روزانہ شام کواور نہار منہ ایک پیالہ شہد کا پیا جائے۔اور ایک پیالہ گرم شہد ملے ہوئے پانی پر سورت جن پڑھ کر پھونک مار کر مریض کو پلایا دیاجائے۔اس کے بعد مریض سو جائے۔ ایک ہفتہ تک ایسے ہی کیا جائے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کی طاقت سے تھوڑے ہی عرصہ میں مریض صحت یاب ہوجائے گا۔‘‘ معجزات الشفاء (ص ۳۲)۔ الفتح المبین (ص ۱۴۱)۔ ۲۔ کلونجی : اسے فارسی زبان میں (شونیز)[اور عربی میں (الحبۃ السوداء)]کہا جاتا ہے ۔آج کل عرب اسے (حبۃ البرکۃ) کہتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’کلونجی میں موت کے علاوہ ہر بیماری کی شفاء ہے ۔‘‘ شوگر کا مریض صبح نہار منہ سات دانے کلونجی کے نگل لے؛ اس سے شوگر کنٹرول میں آجائے گی۔
Flag Counter