کہا ؟ فرشتے عرض کرتے ہیں کہ: اس بندے نے اس حادثہ پر تیری حمد وثناء بیان کی اور [اناللہ وانا الیہ راجعون] کہا ۔ تواللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم دیتے ہیں کہ:اے فرشتو!میرے بندے کے لئے جنت میں ایک گھر تعمیرکردو اور اس کا نام بیت الحمد رکھ دو۔‘‘[صححہ الترمذی،(1021)۔] 9: انسان کو اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ جو مصیبت اس پر واقع ہوئی ہے اس میں اس کے لیے اجر ہے۔نبی أکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:’’جب اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے سے محبت کرتے ہیں تو اسے آزماتے ہیں ۔ پس جو کوئی اس آزمائش پر راضی رہا ‘ اس کیلئے رضامندی ہے اور جو کوئی ناراض ہوگیا اس کیلئے ناراضگی ہے۔‘‘[صحیح الترمذي (2396)۔] اور یہ بھی فرمایا : ’’جو کوئی گریہ و زاری کرتا ہے ‘ اس کے لیے گریہ وزاری ہی ہے ۔‘‘[وصحیح الجامع (2110)۔] |