Maktaba Wahhabi

372 - 467
صحافی اور شاہ عبدالعزیز برطانیہ کا روم لاندو وہ صحافی ہے جس نے 1937ء میں مکہ مکرمہ سے باہر شمیسی کے مقام پر شاہ عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ جب روم لاندو قاہرہ میں تھا، اس کو سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے اطلاع ملی کہ شاہ عبدالعزیز مارچ کے ابتدائی دنوں میں جدہ ہو نگے۔ آپ انٹرویو اور ملاقات کے لے آسکتے ہیں۔ وہ لکھتا ہے ’’جب وہ انگلینڈ سے روانہ ہوا تو اس کو اطلاع ملی تھی کہ وہ جدہ میں ملاقات مارچ کے آخر میں کر سکتے ہیں۔ ‘‘ اس نے قاہرہ کا پروگرام بھی اس کے مطابق بنایا تھا۔ لیکن اس کو دوسری اطلاع ملی کہ شاہ عبدالعزیز کی ملاقات مارچ کے ابتدائی دنوں میں ہو گی تو اس نے قاہرہ کا پروگرام منسوخ کر کے جدہ کے لئے بحری جہاز سے روانہ ہوا۔ 2 مارچ کو جدہ پہنچنے کے بعد جب وزارت خارجہ کے حکام کو اس کی آمد کی اطلاع ملی تو انہوں نے کہا کہ آپ کو غلط اطلاع ملی ہے۔ شاہ عبدالعزیز مارچ کے آخر تک جدہ آئیں گے اور یہ کہ آپ غیر مسلم ہونے کی وجہ سے مکہ مکرمہ نہیں جا سکتے۔ بہر حال روم لاندو کے آنے کی اطلاع جب شاہ عبدالعزیز کو ملی کہ وہ ان سے ملاقات کے لئے آیا ہے اور اسے غلطی سے بلوالیا گیا کیونکہ مکہ مکرمہ میں اس کی آمد ممکن نہیں۔ تو انہوں نے حرم کی حدود سے باہر ملاقات پر آمادگی ظاہر کی۔ اس کے لئے انتظامات کئے گئے۔ جب وہ ملاقات کے لئے پہنچا تو سوال جواب اس طرح شروع ہوئے۔ سوال: کیا یہ ممکن ہے کہ آپ کے سیاسی معاملات آپ کے دینی عقیدہ کے ساتھ
Flag Counter