Maktaba Wahhabi

364 - 467
دروازہ نہیں کھٹکھٹایا بلکہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ذہنی صلاحیت، قوت بازو اور اس کی عناتیوں پر بھروسہ کیا۔ ذاتی جدو جہد اور مختلف جنگوں کے ذریعہ حاصل کی گئی کامیابیوں کا ذکر یہاں نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کلمہ حق کو بلاشبہ اس مقام تک پہنچا جہاں تک وہ پہنچا سکتے تھے۔ ہم یہ پوری ذمہ داری سے کہہ سکتے ہیں کہ ابن سعود نے دعوت حق دی اور اللہ تعالیٰ کے صحیح راستے کی تبلیغ کی۔ وہ چاہتے ہیں کہ اسلام دوسرے فاسد عقیدوں اور غلط تقلیدوں سے پاک ہو۔ وہ کہا کرتے تھے کہ اسلام کتاب و سنت، اجماع اور صحیح شریعت کا نام ہے۔ شاہ عبدالعزیز نے ایک تاریخی تجربہ شروع کرنے کا تہیہ کیا۔ انہوں نے ایک ایسی مملکت کی تعمیر کی جس میں دین کے ارکان نافذ ہوں۔ ایمان کی بنیاد وں کو مضبوط کیا جائے اور اسلام کے جھنڈے کو ایسا بلند کیا جائے جو دین کی برہان نظر آئے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے جزیرہ نمائے عرب کو متحد کیا۔ دیگر سربراہوں اور بادشاہوں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کئے۔ بھائیوں کے درمیان تعلقات مضبوط کئے۔ وہ اپنی جدو جہد میں کامیاب رہے۔ ان کی اس مملکت میں، جس کو اللہ تعالیٰ نے خیر اور بھلائی کی نعمتیں دیں زمین سے خزانے نکلنے لگے۔ اس سیال خزانہ کے اخراج سے ان کے پاس مال و دولت کی فراوانی ہو گئی۔وہ رعیت کی نگرانی کرنے لگے۔ اور مملکت کی بہتر ی اور
Flag Counter